ریاست کے مخالفین کا عبرتناک انجام دنیا یاد رکھے گی،جاوید لطیف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے 2014 میں دھمکیاں ، بلیک میلنگ اور حملہ روکنے کی کوشش کی جاتی تو 9 مئی نہ ہوتا،قتل کی دھمکیوں اور ملک کےخلا ف سازشوں کا سد باب بروقت ، صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات سے ہی ممکن ہے، ریاست کے مخالفین کا عبرتناک انجام دنیا یاد رکھے گی،ن لیگ کاآئندہ عام انتخابات کیلئے ویژن بڑا واضح ہے ، ملک کے عوام ،ادارے متفق ہیں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتا ہے، ملک کے آئندہ وزیراعظم اور آنےوالی حکومت کا فیصلہ عوام کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

جاوید لطیف نے کہا سہولت کار بھی مرکزی مجرم کے برابر شریک ہیں،اسرئیل اقوام متحدہ میں جانے کی بات کر رہا ہے،کیا دوسری ریاستیں مجرموں کو بچانے کی کوشش کرتی ہیں ؟،چیئرمین پی ٹی آئی پر بھارت ،اسرئیل سے فارن فنڈنگ کی گئی ،مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا تھا، کچھ ادارے جان بوجھ کر خود کو دباﺅ میں ظاہر کر رہے ہیں حالانکہ کوئی دباﺅ نہیں ،پرویز الٰہی کو بھی ریلیف مل جاتا ہے۔


وفاقی وزیر نے کہانواز شریف کےساتھ ناانصافی کا ازالہ کیا جائے ،2017 کے کرداروں کےخلاف کارروائی کی جائے،سینئر وکلا اور سیاستدان اعتراف کر چکے نواز شریف کےساتھ نا انصافی ہوئی مگر بات کسی نے نہیں سنی،سپہ سالار کو قتل کی دھمکیاں دلوائی گئیں،ریاست کمزور نہیں اگر ملک کےخلاف سازش دوبارہ کی گئی تو عبرتناک سزا دی جائے گی،مقررہ وقت پر صاف شفاف و منصفانہ انتخابات ہونا ملکی مفاد میں ہے،ابھی تک آنے والے وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ نہیں ہوا، آنےوالی حکومت کس کی ہوگی ،فیصلہ عوام کریں گے۔

جاوید لطیف نے مزید کہااگر منصفانہ و آزادانہ انتخابات ہوئے تو نواز شریف کو 1997 سے بھی بڑھ کر چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب کریں گے، ادارے بھی عوامی سوچ سے متفق ہیں نواز شریف آگیا تو 2سال میں خوشحالی کا دور شروع ہوگا، سی پیک منصوبہ مکمل ہوگا ،ثمرات آنا شروع ہوجائیں گے، ایک سوال کے جواب میں میاں جاوید لطیف نے کہاکسی مجرم کو گرفتار کرنا یا رہا کرنا حکومتوں نہیں بلکہ ریاستی اداروں کا کام ہے۔