پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست اعتراض کےساتھ واپس

اسلام آباد(بیورورپورٹ) رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی،اعتراض میں کہا گیا عوان چودھری نے درخواست میں آرٹیکل 184 تین کے تقاضے پورے نہیں کیے اور واضح نہیں کیا پی ٹی آئی پر پابندی آرٹیکل 184/3 کے زمرے میں کیسے آتی ہے۔

رجسٹرار نے کہا درخواست گزار نے کسی اور فورم سے رجوع کیا نہ نشان دہی کی تحریک انصاف پر پابندی مفاد عامہ کا معاملہ کیسے ہے،درخواست میں وزیراعظم اور وزیر دفاع کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا۔