فوادچودھری نے الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کر دیا،وکیل فیصل چودھری کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا وارنٹ گرفتاری جاری کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔

جسٹس وقاص روف مرزا نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔