ساہیوال آرٹس کونسل: علمی، ادبی، ثقافتی تنظیم ”دانش کدہ“ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قومی مشاعرہ

ساہیوال(بیورو رپورٹ)علمی، ادبی، ثقافتی تنظیم دانش کدہ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ساہیوال آرٹس کونسل کے تعاون سے قومی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ ساہیول آرٹس کونسل کے ہال میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں باذوق شہریوں نے شرکت کی۔ مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر اور ٹی وی اینکر وصی شاہ نے کی جبکہ راکب مختار، افکار علوی، دانش نقوی، سمیرا انجم، نوشین فاطمہ اور صدر دانش کدہ نعمان راو مہمانان خصوصی تھے۔ نظامت کے فرائض تنظیم کے جنرل سیکرٹری معروف شاعر، کالم نگار اوصاف شیخ نے ادا کئے۔مشاعرہ میں علی سانول، نعمان فلک، عون شاہ، تذکیر ازہر، علی ہیر عالی، محمد ساجد، عبدالرحیم دائم، فاروق اظہر، شبیر شاہد، صفی ہمدانی، ڈاکٹرپرویز خان پیروز، حسرت بلال، ڈاکٹر ندیم عباس اشرف، نعمان راو، اوصاف شیخ، نوشین فاطمہ، سمیرا یوسف، دانش نقوی، افکار علوی، راکب مختار اور وصی شاہ نے کلام سنایا۔ ساہیوال کے با ذوق شہریوں نے انتہائی توجہ سے شعراءکا کلام سنا اور بھر پور داد سے نواز۔ دانش کدہ انٹرنیشنل کی جانب سے مشاعرہ کے معاونین مکان منیجر کے رانا عاصم، آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سید ریاض ہمدانی، حماد افضل، راوفہیم، اور قمر شاہ کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ شہریوں اور مہمانان شعراءنے دانش کدہ انٹر نیشنل کے منتظمین کو ساہیوال میں ایک بڑا اور تاریخی مشاعرہ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔