لاہور (نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے کہاہے اداروں کےخلاف مہم چلانے والوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟، فوج اور قوم کے درمیان تقسیم کی سازشیں ہو رہی ہیں، سازشوں کیلئے 70 فیصد مہم بھارت سے چلائی جاتی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا 9 مئی کو ریاست پر حملہ ہوا، واقعات میں ملوث لوگوں کے کیسز پر کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا،مجرموں کو سزا اور بےگناہوں کو رہا کیا جائے، گناہ گاروں کو سزا دی جائے۔
معاون خصوصی وزیراعظم نے کہاتوشہ خانہ کا پتہ چلتا ہے نہ احتساب کا پتہ چلتا ہے، لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہو گا، نظام عدل کو درست کرنا چاہیے، غربت دور کرنا ہوگی۔
اداروں مخالف مہم چلانےوالوں کو پکڑا کیوں نہیں کیا جاتا؟، طاہر اشرفی
















