صحت کارڈ میں گھپلے، پرائیویٹ ہسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ

لاہور(اپنے رپورٹر سے)صحت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلوں پر پرائیویٹ ہسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیاگیا، نگراں وزیر صحت جاوید اکرم کے مطابق بلا ضرورت مختلف آپریشن کرنےوالے ہسپتالوں کا سراغ لگایا جائے گا، نجی ہسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے کرائیں گے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہاصحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود پرائیویٹ ہسپتالوں کا کلینکل آڈٹ ہوگا۔