گلگت میں پی ٹی آئی کی اسمبلی اکثریت خطرے میں پڑ گئی

گلگت (مشرق نیوز)ایک اور ہم خیال گروپ سامنے آنے پرگلگت میں پی ٹی آئی کی اسمبلی اکثریت خطرے میں پڑ گئی،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید منوا نے کہا 9 مئی واقعات و دیگر تمام ریاست مخالف اعمال کی مذمت کرتا ہوں ،مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی کااعلان کروں گا۔

جاوید منوا نے مزید کہا ہمیشہ چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے جارحانہ روئیے کیخلاف تھے، تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر علاقے کی بہتر مفاد میں سوچنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایک اور ناراض گروپ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 رکنی ایوان میں 17ممبران کی حمایت حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہو سکتی ہیں۔