راولپنڈی(بیورورپورٹ)شمالی وزیر ستان میں خودکش دھماکہ،3جوان شہید،اہلکاروں سمیت 14افرادزخمی ہوگئے،بمبار کو بروقت پکڑنے سے بڑی تباہی ٹل گئی، آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں گاڑی میں سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔
دھماکے میںمیانوالی سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ نائب صوبیدار صاحب خان، ڈیرہ اسماعیل خان کے 40سالہ نائیک ابراہیم اور مردان کے 24 سالہ سپاہی جہانگیر خان نے جام شہاد ت نوش کیا،اہلکاروں سمیت14افراد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور کا مقصد سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا تاہم ڈیوٹی پر موجود جوانوں کی جانب سے شک کی بنا پر حملہ آور کو بروقت پکڑنے سے بڑی تباہی ٹل گئی،سکیورٹی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہےں،بہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















