جہانگیرترین وطن واپس آتے ہی متحرک،رابطے تیز کر دیئے

لاہور (نمائندہ خصوصی)سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین وطن واپس آتے ہی متحرک،رابطے تیز کر دیئے،ذرائع کے مطابق پنجاب میں 30 سے زائد سابق اراکین اسمبلی و رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

سابق اراکین اسمبلی اور رہنماوں کے بڑے گروپ کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی،جہانگیر ترین، علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور، اسلام آباد، کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے، خیبرپختونخوا کی بڑی سیاسی شخصیات کےساتھ بھی دوبارہ رابطہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں ہفتے پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے عمل کو بھی مکمل کر لیا جائےگا۔