پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (مشرق نیوز) یوں تو پاکستانی پاسپورٹ صرف افغانستان سمیت دیگر تین ممالک سے بہتر تصور کیا جاتا ہے لیکن کچھ ایسے ملک بھی ہیں جہاں آپ بغیر ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔ ویزا انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ یافتہ شہری دنیا کے 11 ممالک و ریاستوں کا ویزا حاصل کئے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ ان ممالک و ریاستوں میں بارباڈوس، کک آئس لینڈ، ڈومینک ری پبلک، گمبیا، مائیکرونیشیا، مونٹسیرٹ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ہیٹی اور سینٹ ونسنٹ شامل ہیں۔ اسکے علاوہ پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والوں کےلئے قطر، صومالیہ، مالدیپ، سینیگل، روانڈا، کمبوڈیا سمیت 21 ممالک میں آمد پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے سری لنکا دورہ کرنے سے پہلے آن لائن الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن دستاویز (ای ٹی اے) حاصل کرسکتے ہیں۔ ان ممالک کے علاوہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کےلئے ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔