کراچی(مشرق نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ سے ڈیل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، مارکیٹ کھلتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، غیر معمولی تیزی کے بعد کاروبار کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا تھا جسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، 2 ہزار 372 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 825 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ قبل ازیں سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کے باعث کاروبار کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا تھا، 5 فی صد اپر کیپ میکانزم کی وجہ سے ٹریڈنگ روکی گئی، کیونکہ یہ قانون ہے کہ اگر 5 فیصد تک مارکیٹ میں کمی ہو یا بڑھے تو ایک گھنٹے کیلئے کاروبار معطل کیا جاتا ہے۔ واضح رہے آئی ایم ایف نے پاکستان سے سٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے اور پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز سٹینڈ بائی ارینج منٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔
آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں پر


















