محسن نقوی عید پر بہترین صفائی انتظامات پرخوش، انتظامیہ کی ستائش

لاہور( این این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر پوری ٹیم کومبارکباد دی ہے اور کہا ہے صوبائی وزرائ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ کمپنیوں،لوکل گورنمنٹ، سپیشل برانچ کے افسران اور سٹاف کی کارکردگی قابل تحسین رہی، صوبائی وزراءنے عید صفائی آپریشن کو محنت سے موثر انداز میں مانیٹر کیا اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا، صفائی کے بہترین انتظامات پر صوبائی وزراءاور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں، صفائی کے شاندار انتظامات کرکے سالڈویسٹ کمپنیاں، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے شہریوں کی توقعات پر پورا اترے ہیں،صفائی انتظامات کے حوالے سے تعاون پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہالاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر متعلقہ ادارو ں کی کارکردگی قابل تعریف رہی،اسی جذبے، محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اپنے شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کا کام تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔