کراچی (مشرق نیوز) آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے تحت آئندہ 9ماہ میں مزید3ارب ڈالر کے قرضوں کی وصولی کے بعد پاکستان دنیا میں آئی ایم ایف سے قرض لینے والا چوتھا بڑا ملک بن جائےگا۔ آئی ایم ایف کے اعدادوشمار کے مطابق31مارچ 2023 کو پاکستان کا شمار آئی ایم ایف سے سب سے زیادہ قرض لینے والے ملکوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر کیا گیا تاہم 2روز قبل ہونے والے سٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے تحت آئندہ9ماہ میں مزید 3 ارب ڈالر وصول کرنے کے بعد پاکستان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آجائےگا۔ آئی ایم ایف سے قرض لینے والے بڑے ملکوں میں ارجنٹائن 46ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ پہلے، مصر18ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ دوسرے، یوکرین 12.2ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ تیسرے،ایکواڈور 8.2 ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ چوتھے اور پاکستان 7.4ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھا تاہم اب پاکستان 10.4ارب ڈالر کے قرضوں کے بوجھ کے ساتھ ایکواڈور کو پیچھے چھوڑ کر آئی ایم ایف کا دست نگر دنیا کا چوتھا بڑا ملک بننے جارہا ہے۔
پاکستان آئی ایم ایف سے قرض لینے والا چوتھا بڑا ملک بن جائیگا


















