اسلام آباد(بیورورپورٹ)زائد آمدن والی بڑی کمپنیوں اور افراد پر سپر ٹیکس نافذ ،،حکومت نے فنانس بل پرعملدرآمدشروع کر دیا،سپرٹیکس کیلئے انکم سلیب30 کروڑسے بڑھا کر50 کروڑکردی گئی اب سالانہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر10 فیصد سپرٹیکس لگے گا،بینکنگ کمپنیوں کی30 کروڑسے زائدآمدن پربھی10فیصد سپرٹیکس عائد کردیا گیا۔
شعبو ں میںایئر لائنز، آٹو موبائلز، بیوریجز، سیمنٹ، کیمکلز، سگریٹ، تمباکو سیکٹر، فرٹیلائزر، لوہا، سٹیل، ایل این جی ٹرمینل، آئل مارکیٹنگ، ریفائنری، پٹرولیم، گیس، ادویہ سازی، شوگر، ٹیکسٹائل شامل ہیں۔
سالانہ 40 کروڑ سے 50 کروڑ کمانے والی کمپنیوں کو 8 فیصد، 35 کروڑ سے 40 کروڑ آمدن پر 6 فیصد، 30 کروڑ سے 35 کروڑ روپے آمدن پر 4 فیصد، 25 کروڑ سے 30 کروڑ آمدن پر 3 فیصد، 20 سے 25 کروڑ پر 2 فیصد، 15 سے 20 کروڑ آمدن پر ایک فیصد اضافی ٹیکس دینا ہو گا، سالانہ 15 کروڑ تک آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح صفر برقرار رکھی گئی ۔
زائد آمدن والی بڑی کمپنیوں اور افراد پر سپر ٹیکس نافذ ،فنانس بل پرعملدرآمدشروع


















