تشدد پسند عناصر کے انتہا پسندانہ روئیے پرامن معاشروں کیلئے خطرہ ہیں،محسن نقوی

لاہور ( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سویڈن میں بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے ایسی اشتعال انگیز کارروائی سے صرف نفرت اورانتہا پسندی جنم لیتی ہے، دین اسلام امن، برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا دین اسلام میں انتہا پسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں، تشدد پسند عناصر کے انتہا پسندانہ روئیے پرامن معاشروں کیلئے خطرہ ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا امن کی زبان یونیورسل ،عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے مضمرات پرفوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔