ساہیوال (بےورورپورٹ) صدر اور چیئرمین ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صدر رانا جاوید نثار اور چیئرمین چوہدری اشرف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اہم فیصلہ نوجوانوں کو نوکریاں ملنے کے مواقع فراہم ہونگے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ)کے صدر رانا جا وید نثار اور چےئر مین چو ہدری اشرف نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کےلئے اہم اقدامات کئے ہیں جس کے تحت مہنگائی پر قابو پا لیا جائےگا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جبکہ گریڈ17سے 20تک کے افسر ایک ہی محکمے سے تنخواہ اور پنشن لے سکیں گے۔محکمہ چھوڑ کر دوسرے محکمے میں جانے والے افسران ایک ہی تنخواہ کے حقدار ہونگے۔انہیں دوسرے محکمہ کی پنشن چھوڑنی پڑے گی۔اس فیصلے سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری کے موقع فراہم اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جلد ہی پاکستان میں پٹرول،گیس،بجلی و دیگر اشیاءکی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے کوشاں ہے جن کے اثرات جلد پاکستان کے عوام تک پہنچ جائیں گے۔
اسحاق ڈار ملکی معیشت بہتر بنانے، عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں :رانا جاوید نثار/ چوہدری اشرف
















