سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی مشاورت مکمل

لاہور(مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ میں حائل قانونی پیچیدگیوں کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے واپسی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر کے نواز شریف کو بریفنگ دی۔ عید کے فوری بعد وکلاءکی جانب سے وکالت نامے نواز شریف کو لندن بھجوائے جائیں گے، نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائےگی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف حفاظتی ضمانت ملنے پر لندن سے پاکستان کیلئے ٹریول کریں گے، حفاظتی ضمانت کے دوران ہی سزاو¿ں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ کرانے کی کوشش کی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق اگر جیل جانا قانوناً ضروری ہوا تو نواز شریف کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائےگا۔