اسلام آباد (مشرق نیوز) انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقع پروفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رنگارنگ تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں اولمپک ڈے کو منایا گیا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے ) کی زیر سرپرستی راول ڈیم اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی تقریب میں اولمپئین صدف صدیقی ، اولمپئین احمد علی خان، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کے سیکرٹری اور پاکستان روئنگ فیڈریشن کے چیئرمین رضوان الحق ، آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے میجر عرفان یونس سمیت قومی ایتھلیٹس آفیشلز، بچوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اولمپک کے لوگوپرمبنی خصوصی طور پرتیار کیاگیاکیک کاٹا گیا اولمپئینز نے دیگرمہمانوں کے ہمراہ سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جبکہ تقریب میں شریک بچوں نے فن ریس میں حصہ لیا ، اولمپئین صدف صدیقی اور چیئرمین پاکستان روئنگ فیڈریشن رضوان الحق نے بچوں اور کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ اولمپک ڈے منانے کی ابتدا 1894 سے ہوئی تھی جس کے بعد ہرسال پوری دنیا میں باقاعدگی کے ساتھ اس دن کومنایا جاتا ہے جس کامقصد کھیل، صحت، اولمپک ازم کاپیغام اور دنیا بھر میں کھیلوں اور صحت بخش سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















