یونان کشتی حادثہ،وزیراعظم کا پیر کو یوم سوگ کااعلان

لاہور( خبر نگار،اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم شہبازشریف نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر آج پیر کویوم سوگ کا اعلان کردیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات کےلئے 4رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ۔

یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کےلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔