سری لنکا کیخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین شاہ آفریدی کی واپسی

() سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی، سرفراز احمد بھی شامل ۔

اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں محمد حریرہ اور عامر جمال کو پہلی بار شامل کیا گیا ،سابق جنوبی افریقن کرکٹر مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے۔

ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ، 4 سپنرز ،4 فاسٹ بولرز ،6 مستند بیٹرز اور 2 وکٹ کیپرز شامل ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز دراصل تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی۔

پاکستانی سکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) ،محمد رضوان ( نائب کپتان اور وکٹ کیپر ) ،عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔