اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین نادرا مستعفی،ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے سے روکدیا،ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا،وزیراعظم نے منظوری بھی دےدی،قریبی ذرائع کے مطابق طارق ملک نجی شعبے میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کردی،طارق ملک کےخلاف نیب،ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں۔
چیئرمین نادرا مستعفی،بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی


















