لاہور (مشرق نیوز) برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک اور شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن کی 11ویں برسی 13 جون منائی جائےگی۔مہدی حسن 1927 میں بھارتی ریاست راجستھان کے ایک گاﺅں لونا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اور چچا دھرپد گائیکی کے ماہر تھے اور مہدی حسن کی ابتدائی تربیت گھر ہی میں ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق مہدی حسن کلاونت گھرانے کی 16ویں پیڑھی سے تعلق رکھتے تھے۔1947میں مہدی حسن اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔ مہدی حسن نے اپنے فن کی وجہ سے پاکستان کے سرکاری اعزازات سمیت کئی ایوارڈز حاصل کئے ۔مہدی حسن طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔
شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 11ویں برسی 13 جون منائی جائے گی


















