مریم نواز آج شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی

شجاع آباد (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز آج شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔ جلسہ شجاع آباد کے فٹ بال گراو¿نڈ میں ہوگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مریم نواز اپنے خطاب میں ملکی معاملات اور سیاسی صورتحال پر بات کریں گی۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف آج شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس موقع پر متعدد اہم سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گی، پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں، سوشل میڈیا، خواتین اور دیگر ونگز کے اجلاس بھی ہوں گے۔ شجاع آباد، ملتان، بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے تمام حصوں میں پارٹی کو اور بھی متحرک کیا جائےگا۔