اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسلام آباد اورپنجاب سے فوج کی واپسی کیلئے مراسلے ارسال کردئیے گئے،فیصلہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے پر کیا گیا،چیف کمشنر اسلام آباد نے فوج کی تعیناتی ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا جس میں کہا گیا عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کو تعینات کیا گیا،امن و امان کی صورتحال اب اطمینان بخش ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی فوجی دستوں کو واپس بھیجنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا، مراسلے میں کہا گیا فوجی دستوں کو فوری واپس بلایا جائے۔
اسلام آباد،پنجاب سے فوج کی واپسی کیلئے مراسلے ارسال


















