قتل کیس میں نیا موڑ،ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کوشامل تفتیش کرنے کی درخواست دےدی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ارشد شریف قتل کیس میں نیا موڑ،سینئر صحافی کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کوشامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کردی،ایڈووکیٹ شوکت عزیز صدیقی کے ذریعے دائر کی گئی متفرق درخواست میں ارشد شریف کی والدہ نے مو¿قف اختیار کیا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فیصل واوڈا، مراد سعید، سلمان اقبال اور عمران ریاض کو شامل تفتیش کیا جائے،تمام افراد سے شواہد حاصل کئے جائیں۔

ارشد شریف کی والدہ نے مزید کہا قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونےوالی سازش سے شروع کی جائیں، کئی افراد نے ارشد شریف کے قتل کی سازش کا جاننے کا دعویٰ کیا ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نہ ہی جے آئی ٹی رپورٹ فراہم کی گئی ، سپریم کورٹ جے آئی ٹی سربراہ کو 5 افراد کو تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دے۔