اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہاہے اعلیٰ عدلیہ بھی نیب قانون کے دائرہ کار میں آتی ہے،کوئی مقدس گائے نہیں ، جج صاحبان کے کیسز جوڈیشل کونسل میں ضرور چلیں گے ،جہاں کرپشن کا عنصر ملے گا اور کرپشن کے فوجداری قوانین لاگو ہوسکتے ہوں گے وہاں ججز کا بھی ٹرائل کیا جاسکتا ہے، ڈیو لیکس سے ایسے شواہد ملے جن میں کرپشن کا بھی عنصر ملتا ہے، حکومت نے بہت احتیاط سے کام لیا انہی کے برادر ججز کا کمیشن بنایا، کمیشن کے سامنے بے گناہی ثابت کر سکتے تھے، اپنی مرضی کا بنچ بنا کر کمیشن کی کارروائی کو روک دیا،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ بنایا گیا مقصد تھا چیف جسٹس پر کوئی انگلی نہ اٹھائے ،افسوس سے کہنا پڑتا ہے انہوں نے اپنی مرضی کا ایک اور بنچ بنا لیا اب عدلیہ نے ریویو ایکٹ ،پنجاب انتخابات کیس کی سماعت اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا ملک کو وہاں لیجایا جا رہا ہے جہاں چند ججز پارلیمان کا قانون بھی نہیں مانتے،سب چیزوں پر اعتراضات ہیں،القادر ٹرسٹ کیس میں بھی کچھ شواہد سامنے آگئے ، سابق وزیر اعظم کے اہلخانہ کو ملنے والے مزید تحائف کی تفصیلات ملیں، فرح گوگی ،شوہر کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے ،عدلیہ سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی اور ہونی بھی نہیں چاہیے، مریم نواز کےخلاف کیس کلیئر ہوگیا، یہی کیس نواز شریف کا بھی ہے،کرپشن کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، جب تک احتساب نہیں ہو گا کرپشن ختم نہیں ہو گی۔
معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید کہانیب آرڈیننس 1999 کا مقصد ملک سے لوٹی دولت واپس لانا ہے، سیاستدانوں و بیوروکریٹس کا احتساب تو ہوتا رہتا ہے لیکن سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے،پبلک آفس ہولڈر کی تعریف میں فوجی افسروں کو شامل نہیں کیا گیا، حاضر سروس جرنیلوں کےلئے فوج کے اپنے قوانین بہت سخت ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدلیہ سے ڈیل کے سوال پرعرفان قادر نے کہا نہیں سمجھتا کسی ڈیل کی ضرورت ہے، عدلیہ سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی اور ہونی بھی نہیں چاہیے،سپریم کورٹ کو ذوالفقار بھٹو سے لےکر تمیز الدین کیس کے فیصلوں تک سب واپس لینے چاہئیں اب قانون کی سمت کو درست کردیا۔
کوئی مقدس گائے نہیں ، اعلیٰ عدلیہ بھی نیب قانون کے دائرہ کار میں آتی ہے،عرفان قادر
















