اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے توانائی شعبے کی اصلاحات کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم سے کم کرکے مرحلہ وار متبادل ذرائع سے بجلی کے نئے منصوبے شروع کئے جائیں، آئندہ بجٹ میں لائن لاسز وبجلی چوری کے سد باب کیلئے موثر اقدامات، ونڈ و شمسی توانائی کے منصوبے شامل کئے جائیں۔
شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی شعبے پربجٹ تجاویز پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس کو توانائی شعبے کی اصلاحات و بجٹ میں شامل کئے گئے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اقدامات کو حتمی شکل دےکر بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کے لائف لائن و کم کھپت والے صارفین پر بلوں کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، پاور ٹرانسمیشن کے منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے، ملک بھر میں جاری سولرآئیزیشن منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے، برآمدی صنعتوں کی ترجیحی بنیادوں پر توانائی کی ضروریات پوری کی جائیں، بجٹ میں پن بجلی کے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دی جائے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ کیا، وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم کےلئے کمیٹی تشکیل ، فوری سفارشات پیش ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی شعبے کےلئے بڑ ا پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کردی، آئی ٹی شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری، جدید ٹیکنالوجی ،آئی ٹی کے ذریعے کاروبار ،تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت، نوجوانوں کے اپنا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کےلئے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کو آئی ٹی و جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنرمند بنانے کے پروگرام میں بڑی توسیع کے خصوصی پروگرام، خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کے بڑے فیصلے کی بھی منظوری دےدی، وزیراعظم نے کہاآئی ٹی شعبے میں بجٹ سفارشات کی منظوری سے لاکھوں کی تعداد میں نیا روزگار پیدا ہوگا۔
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال


















