حسن علی سے کافی عرصہ بعد مل کر بہت خوشی ہوئی: شاہین آفریدی
اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ حسن علی سے کافی عرصہ بعد سٹیڈیم میں ملکر بہت خوشی ہوئی۔ایک بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خوشی ہوتی ہے کہ شائقین مجھے دیکھنے کےلئے سٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ پاکستان ٹیم میں شرٹ نمبر 10 پہلے شاہد آفریدی کے پاس ہوتی تھی اور اب میرے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے درخواست کی تھی کہ مجھے نمبر 10 شرٹ الاٹ کی جائے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر آوٹ لاز نے برمنگھم بیئرز کو شکست دے دی۔اس میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 39 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

















