معروف اداکارہ طاہرہ نقوی کی41 ویںبرسی کل منائی جائےگی

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ادکارہ طاہرہ نقوی کی41 ویںبرسی کل 2جون کو منائی جائےگی۔معروف ٹی وی آرٹسٹ طاہرہ نقوی20اگست1956ءکو ڈسکہ میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیابعد میں انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنی ا داکاری کے جوہر دکھائے انہیں معروف پی ٹی وی ڈرامہ ” وارث “ سے بے پناہ شہرے حاصل ہوئی۔طاہرہ نقوی نے دو فلموں میں بھی بطور معاون ہیروئین کام کیا جن میں بدلتے موسم اور میاں بیوی راضی شامل ہے۔ مذکورہ فلموں میں طاہرہ نقوی کے ساتھ آصف رضا میر اور آغا سکندر نے کام کیا تھا ۔طاہرہ نقوی نے 20 برس تک ٹیلی ویژن پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے وہ 2جون 1982ءکو کینسر کے مرض کا شکار ہو کر چل بسی تھیں ۔