ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمانڈنٹ پولیس ٹرینگ کالج سہالہ ڈی آئی جی اشفاق خان کا ساہیوال ریجن کی انسپکشن کے حوالے سے وزٹ۔وزٹ میں انہوں نے ساہیوال،پاکپتن اور اوکاڑہ کے ایس ڈی پی اوز آفس کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنچاب ڈاکٹر عثمان انور کی نئی پالیسیوں کی روشنی میں ہونے والے تمام اقدامات کا جائزہ لیا۔تحفظ سنٹر،خدمت مرکز کی اب تک کی کارکردگی کو چیک کیا۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ریجنل پولیس آفس ساہیوال کا بھی وزٹ کیا۔آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور اے ایس پی یو ٹی بنگل بگٹی کے ہمراہ استقبال کیا۔ڈی آئی جی اشفاق خان نے آر پی او محبوب رشید کے ہمراہ ریجنل پولیس آفس میں قائم ای پولیس لائبریری اور ریجنل ٹرینگ سنٹر کا وزٹ کیا۔ڈی آئی جی اشفاق خان نے ریجنل لیول پر پولیس افسران و اہلکاران کو ای پولیس لائبریری جیسی شاندار اور ایڈوانس سہولیات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔بعد ازاں انہوں نے ریجنل ٹرینگ سنٹر کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے کرائم اور انوسٹی گیشن میں بہتری کیلئے آن لائن جدید ماحول سے آراستہ لیب کا وزٹ کیا۔ڈی آئی جی اشفاق نے کہا کہ ساہیوال ریجن میں تمام سہولیات ایک چھت تلے مےسر ہیں پولیس ان سے استفادہ حاصل کرے تاکہ مزید پروفیشنلز میں بہتری لائی جا سکے۔
ساہیوال میں تمام سہولیات ایک چھت تلے مےسر ہیں : اشفاق خان
















