لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت علی جان خان، سپیشل سیکرٹری سید واجدعلی شاہ، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور، ڈاکٹر اظہار چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر غیاث الدین، وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار ودیگر افسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کی تجاویز کا جائزہ لیا۔کمیٹی کے ممبران نے اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو پی ہوٹا کے نئے ڈی جی کیلئے اپنی آراءپیش کیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے نئے ڈی جی کیلئے آج کمیٹی اپنی حتمی سفارشات مرتب کر لے گی۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی صوبہ بھر میں انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہی ہے۔ دریں اثناءنگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنرپنجاب انجینئر بلیغ الرحمن نے سیمینارکی صدارت کی۔ اس موقع پر واصف ناگی،رئیس انصاری،جنرل (ر) فیض علی چشتی ودیگرافسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر کہا کہ انتہائی اہم موضوع پرسیمینارکے انعقادپر انتظامیہ کومبارکباددیتاہوں۔اداروں کے مضبوط ہونے سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا۔ بدقسمتی کے ساتھ ہم علامہ اقبال کے ویژن کوفراموش کرچکے ہیں۔پاکستان آبادی کے اعتبارسے اگلے بیس سال میں دنیاکا تیسرابڑاملک بننے جارہاہے۔ہمیں اچھا مسلمان ہونے سے پہلے ایک اچھاانسان بنناہوگا۔کیاآج ہم اپنے آپ کو اچھامسلمان کہہ سکتے ہیں؟پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح خطرناک حدتک بڑھ رہی ہے۔پاکستان میں 50سالہ ہردوسراانسان بلڈپریشرکامریض بن رہاہے۔ تحقیق کے مطابق پاکستان کے تعلیمی اداروں میں 50فیصدبچے موٹاپے کاشکارہیں۔ہمیں صحتمندزندگی گزارنے کیلئے صحتمندلائف سٹائل اپناناہوگا۔
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو مزید فعال بنایا جائےگا :ڈاکٹر جاوید اکرم
















