اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،خبر نگار)پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے والے اسد عمر نے کہاہے بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، تحریک انصاف میں کسی کے ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا،ووٹ صرف چیئرمین عمران خان کا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہابھٹو صاحب پر جب مشکل وقت آیاتھا تب باقی لیڈر کہاں گئے تھے ، پیپلز پارٹی میں کوئی نہیں بچا تھا ،ق لیگ نے جب 2002 میں حکومت بنائی تھی اس میں سارے مسلم لیگ ن والے تھے،لاہور جاکر عمران خان سے ملاقات کرنے کے سوال پر اسد عمر نے جواب دیا جی شاید ممکن ہے مل لوں،میری پریس کانفرنس مختلف تھی، آپ جتنی بار مرضی پوچھیں میں پارٹی میں ہی ہوں۔
ادھر سینیٹر اعجاز چودھری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور پی ٹی آئی چھوڑنے کے امکان کو دو ٹوک انداز میں مسترد کردیا،عدالت میںسماعت کے بعد میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا میرے حوالے سے کوئی کہہ سکتا ہے پارٹی چھوڑوں گا؟ ، ایک بات اور کہوں گا اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں۔
مشکل وقت پر پی پی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر،بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چودھری


















