تمام سیاستدان متحد ہوکر ملک کاسوچیں،چودھری شجاعت

لاہور (اپنے نمائندے سے،نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم وسربراہ ق لیگ چودھری شجاعت سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،لیاقت بلوچ نے چودھری شجاعت سے خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا 9 مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،تمام سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کیلئے سوچنا ہو گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا مہنگائی، بیروز گاری نے عوام کا جینا محال کر دیا، تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے، سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے الیکشن وقت پر ہوں۔