ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتیں خارج

لاہور(کورٹ رپورٹر)عدالت نے ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتیں خارج کردیں،ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔

عدالت کی جانب سے سنائے گئے محفوظ فیصلے کے مطابق فرخ حبیب ،یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی گئیں،عدالت نے فواد چودھری اور راجہ شکیل زمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر عبوری ضمانت میں 3 جون تک توسیع کردی۔