اسلام آباد (بیورورپورٹ) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے شائستگی، تہذیب اور انصاف پسندی نیب کی پہچان ہوگی ،نیب مکمل طور پر غیر سیاسی رہے گا اور قانون کے مطابق کام کرے گا۔
چیئر مین نیب نے نیب راولپنڈی کے دفتر میں عوام سے دھوکہ دہی کے مختلف فراڈ کیسز کے متاثرین میں معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی، چیئرمین نیب نے شرکا سے خطاب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا نیب مکمل طور پر غیر سیاسی رہے گا اور قانون کے مطابق کام کرے گا،ماضی میں ادارہ مختلف تنازعات کا حصہ رہا جس کی وجہ سے اپنے اصل کام پر توجہ مرکوز نہ رکھ سکا ،ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔
جنرل (ر) نذیر احمد نے کہامقصد نیب کا منصفانہ و غیر جانبدار ادارہ کے طور پر امیج بحال کرنا ہے، چیئرمین نیب نے عالمی کرپشن انڈیکس میں ملک کی تنزلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کرپشن کے خاتمے کےلئے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا،چیئرمین نیب نے عزم کیا اب کیسز قانون کے مطابق مقررہ معیاد کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















