جانتا ہوں خودکش حملے میں کون ملوث ،حکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو گھر جائے،سراج الحق

کوئٹہ(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے حکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو گھر جائے،بطور شہری جانتا ہوں خودکش حملے میں کون ملوث ہے، تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہامجھے کہا گیا بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں،تحفظ نہ دینے والی حکومت ایوان چھوڑ دے،حکومت نے تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا،کسی قسم کا سکیورٹی تھریٹ موصول نہیں ہوا تھا،9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جلاو گھیراو سے سیاست ،جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے۔

گھر کے لوگ آپس میں لڑیں تو پڑوسی مداخلت کرتے ہیں، امریکہ کو کوئی حق نہیں ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے،کبھی بھی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں رہے، سیاسی معاملات ملٹری کورٹس میں نہیں جانے چاہئیں،آئین کے تحت قائم عدالتوں پر اعتماد کیاجائے،سراج الحق نے مزید کہاپی ٹی آئی نے کراچی میں غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ۔