حامد یعقوب شیخ فارغ،امداد بوسال سیکرٹری خزانہ تعینات

اسلام آباد (بیورورپورٹ)حامد یعقوب شیخ فارغ،امداد بوسال کو سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا،حامد یعقوب کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے امداد بوسال کو وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔