اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطا تارڑ نے واضح کیا ہے فساد پھیلانے اور توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسندوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، پی ٹی آئی کارکنوں نے ارض پاک کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ،پی ٹی آئی کارکن سازش کے تحت شہدا کی یادگاروں پر حملہ آور ہوئے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا لاہور میں قائداعظم کے گھر کو بھی نہ بخشا گیا ، عمران خان کے بھانجے حسا ن نیازی جناح ہاﺅس پر حملے میں ملوث دیکھے گئے ، شرپسندوں نے شہداءکی تصاویر کو بھی نذر آتش کیا ، 1965 کے ہیروایم ایم عالم کی یادگار کو نشانہ بنایا گیا ، شرپسندوں نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر )کی یادگار کو بھی نقصان پہنچایا ،مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، مراد سعید کی کارکنوں کو مشتعل کرنے کی آڈیو موجود ہے ، آڈیوز ،ویڈیوز میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کو شرپسندوں کی قیادت کرتے دیکھا جاسکتا ہے ،فساد پھیلانے اور توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسندوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،آئندہ شرپسندی کے کسی بھی واقعہ سے بچنے کےلئے مثال قائم کرنا ہوگی۔
عطا تارڑ نے مزید کہاعارف علوی دفتر خارجہ کو بتائے بغیر غیر ملکی سفارت کاروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، دفتر خارجہ سے بالا ملاقاتیں انتہائی نا مناسب فعل ہے،صدر کو زیب نہیں دیتا وہ ایسے کام کریں، عارف علوی صدر کم اور تحریک انصاف کے کارکن زیادہ لگ رہے ہیں،عارف علوی استعفیٰ دیں اور اور گھر جائیں۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















