منصوبہ ساز عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے 9مئی کامنصوبہ عمران خان نے بنایا،گرفتار ہوسکتے ہیں،شہداءکی توہین میں ملوث دنیا میں نشان عبرت بنے گا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا عمران خان نے پرسوں پھر فوج کی قیادت پر حملہ کیا ،فوج نیوٹرل ،قوم و ملک کےساتھ کھڑی ہو جائے تو عمران خان کو پسند نہیں، عمران خان اقتدار کو اپنی وارثت سمجھتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا 9 مئی کے واقعات میں عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں؟ وزیر دفاع نے کہا9 مئی کا منصوبہ تو عمران خان نے بنایا، گرفتار ہوسکتے ہیں،خواجہ آصف نے مزید کہا پی ٹی آئی ٹوٹنے کی وجوہات مختلف نظر آرہی ہیں، شہداءکی توہین میں ملوث شخص دنیا میں عبرت کا نشان بنے گا،پاکستان کے دوست ممالک پاکستانی مفادات کے ساتھ کھڑے ہوں گے، دوست ممالک افراد کے مفادات کےساتھ نہیں کھڑے ہوں گے۔