گڈ ٹو سی یوکہنا عمران کی پشت پناہی،ملک جلانےوالوں کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے 9مئی کے سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ، واقعات کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی،پی ٹی آئی چیئر مین کی پوری سیاست انتشار، فساد اور ملک دشمنی پر مبنی ہے، پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان کو اگر سزا مل جاتی تو ایسے واقعات نہ ہوتے، مراد سعید ، یاسمین راشد حالات خراب کرنے کی ہدایات جاری کر رہے تھے کیا وہ ایجنسی کے بندے ہیں؟،ٹکٹ ہولڈرز اور ٹائیگرفورس کے دہشتگرد ایجنسی کے بندے تھے؟۔

چیف جسٹس نے گڈ ٹو سی یو کہہ کر عمران خان کی پشت پناہی کی، ملک جلانےوالوں کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہامہنگائی کی صورتحال میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، مشکل حالات کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پٹرولیم مصنوعات میں کمی مشکل حالات میں چھوٹا سا ریلیف ہے، ماضی میں آئی ایم ایف معاہدہ معطل کیا گیا،مریم اورنگزیب نے مزید کہاعمران خان نے ڈی چوک پر قبریں کھودیں، سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے لٹکائے ،پی ٹی وی پر حملہ کیا، کارکنوں کو پی ٹی وی پر حملے پر شاباش دی،عمران خان نے عدالت کے کمرے سے پیغام دیا اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو 9 مئی سے زیادہ ردعمل آئے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہاعمران خان وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر بھی یہی کام کرتے تھے،کوئی سوال کرتاتو پسلیاں توڑی جاتی تھیں، سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا جاتا،9 مئی کو جو انہوں نے کیا وہ کسی دہشتگرد نے بھی نہیں کیا، عمران خان نے جی ایچ کیو پر حملہ کرایا،محب الوطن جماعتیں انصاف و عدل کو بچانے کےلئے سیاسی ردعمل دیتی ہیں، سیاسی ردعمل قوم نے گزشتہ روز شاہراہ دستور پر دیکھا،کسی بھی جگہ کوئی نقصان نہیں پہنچا، پتہ تک نہیں ہلا،مریم اور نگزیب نے کہاعمران خان نے قومی تنصیبات پر حملہ کروا کر الزام اداروں پر ڈال دیا اگر عمران خان کے پاس ثبوت تھے تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے،عمران خان نے اپنے دور میں اپوزیشن کےخلاف انتقامی کارروائیاں کیں،کوئی مجرم جب عدالت آتا ہے تو ”گڈ ٹو سی یو“ کہنا ٹھیک ہے؟ ۔

مریم اور نگزیب نے کہا9 مئی کو جو کچھ پی ٹی آئی نے کیا وہ تو دشمن بھی نہیں کر سکا جس جگہ جناح ہاﺅس جلایا گیا وہاں گورنر ہاﺅس و دیگر اہم عمارتیں بھی تھیں پھر جناح ہاﺅس ہی کیوں جلایا گیا؟ ،ملک کو جلانے والوں کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا،عمران خان جھوٹا اور فراڈ شخص ہے، 22کروڑ عوام کو بے وقوف نہ بنائے،وزیر اطلاعات نے مراد سعید، شیخ امتیاز، علی چودھری، اعجاز چودھری، صغیر وڑائچ، خواجہ طارق رحیم، اعجاز منہاس، یاسمین راشد، عباد فاروق کی آڈیو لیکس بھی میڈیا کو سنائیں، وزیراطلاعات نے کہاپی ٹی آئی رہنما کور کمانڈر کے گھر، آرمی ہاﺅس سمیت دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کی ہدایات جاری کرتے رہے،صدر مملکت پی ٹی آئی کیلئے جو کر رہے ہیںاس پر غصہ ہے۔