اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے وہ ہر کسی کو کہتے ہیں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی لیکن تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
سپریم کورٹ میں سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کیا آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے،چیف جسٹس نے کہا آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی۔
میں ہرکسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یوکہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا،ہر ایک کو احترام دیتا ہوں ،ادب و اخلاق تو سب کےلئے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزا نہیں۔
ہر کسی کو ”گڈٹو سی “کہتا ہوں،تنقید کانشانہ بنایا گیا،ادب و اخلاق کے بغیر مزا نہیں،چیف جسٹس


















