لاہور(اپنے رپورٹر سے) جناح ہاوس عوام کیلئے کھل گیا،شہری تباہی دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے،مقامی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سمیت بڑی تعداد میں شہری جناح ہاﺅس پہنچے، شرپسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والی بانی پاکستان کی رہائش گاہ کے جلے درودیوار اور ملبے کے ڈھیر دیکھ کر کئی شہری آبدیدہ ہوگئے،اقصیٰ،بسمہ،حسان ودیگر نے کہاتباہی کے مناظر دیکھ کر انتہائی افسوس ہو رہا ہے،قائداعظم کی رہائشگاہ کو جس طرح تباہ کیا گیا بحیثیت پاکستانی سب کے سر شرم سے جھک گئے ،اپنے قائد کی روح سے شرمندہ ہیں،جلاو گھیراو کرکے اپنی ہی املاک کو نقصان پہنچانا افسوسناک و قابل مذمت ہے،شہریوں نے بانی پاکستان کی تصویر کے سامنے پھول رکھے اور ملکی امن و سلامتی کےلئے دعائیں مانگیں۔
جناح ہاوس عوام کیلئے کھل گیا،شہری تباہی دیکھ کر آبدیدہ


















