” سپر پنجابی “نے پہلے دو روز میں 5کروڑ 40لاکھ روپے کا بزنس کر لیا
لاہور (مشرق نیوز) رائٹر و ڈائریکٹر ابو علیحہ کی فلم ” سپر پنجابی “نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پہلے دو روز میں 5کروڑ 40لاکھ روپے کا بزنس کیا ۔ فلمساز و اداکار افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ ” سپر پنجابی کو پاکستان سمیت 19ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے اور پہلے دو روز میں فلم نے 5کروڑ 40لاکھ روپے کی آمدن حاصل کی ہے جو حوصلہ افزاءہے ، فلم کو جس طرح کی پذیرائی مل رہی ہے امید ہے یہ فلم اچھا بزنس کرےگی ۔انہوں نے کہا کہ فلم کو ہماری توقعات سے بڑھ کر پذیرائی مل رہی ہے جس پر ساری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔میں اور دوسرے پروڈیوسر صفدر ملک ، رائٹر و ڈائریکٹر ابو علیحہ فلم بینوں کے مشکور ہیں جنہوں نے فلم کو پسند کیا۔فلم میں محسن عباس حیدر ، صائمہ بلوچ، افتخار ٹھاکر ، ثنا فخر اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر شامل ہیں۔


















