بشریٰ کی ضمانت منظور، نیب کو گرفتاری سے روک دیا گیا

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری ٰکی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی،ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

بشریٰ شوہرعمران خان کےساتھ عدالت میں پیش ہوئیں،کمرہ عدالت میں پیشی کے وقت بشریٰ کے ارد گرد سفید کپڑے کا حصار بنایا گیا،دوران سماعت جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا درخواست گزار کو دئیے گئے وقت میں عدالت میں موجود ہونا چاہیے تھا،وکیل اور عدالت دونوں کےلئے باعث شرمندگی ہے۔

بشریٰ کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا آئندہ خیال رکھا جائے گا، عدالت نے حفاظتی ضمانت درخواست 26مئی تک منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روکدیا، اس سے قبل عدالت نے درخواست گزار بشری کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

عدالت نے استفسار کیا درخواست گزار کہاں ہیں،وکیل نے کہا معذرت خواہ ہوں کچھ دیر میں پیش ہوجائیں گی،جسٹس شہبازرضوی نے ریمارکس دیئے عدالتوں کو انتظارکرانا مناسب نہیں، پذیرائی نہیں کی جاسکتی۔