پی ڈی ایم کا آج سپریم کورٹ کے باہر دھرنا،احتجاج ڈی چوک لیجانے کی حکومتی استدعا مسترد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا آج سپریم کورٹ کے باہر دھرنا،احتجاج ڈی چوک لیجانے کی حکومتی استدعا مسترد،ن لیگ،پیپلزپارٹی کا احتجاج میں بھرپور شرکت کا فیصلہ،دھرنے کی سکیورٹی، انصار الاسلام کے رضاکار سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گئے،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم جماعتوں نے حکمت عملی طے کر لی ،تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمن کی کال پر سپریم کورٹ کے باہر دھرنا آج دیا جائےگا،صوبہ خیبر پختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان نے آج صبح 10 بجے تمام کارکنوں کو ہکلہ انٹرچینج پہنچنے کی ہدایت کر دی ،صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان نے بتایا تمام اضلاع سے کارکن صبح 10 بجے تک ہکلہ انٹرچینج پہنچ جائیں گے جہاں سے قافلوں کی شکل میں اسلام آباد کا رخ کریں گے، ان کے مطابق ملاکنڈ اور صوابی کے کارکن ہزارہ انٹرچینج سے قافلوں میں شامل ہوں گے، جے یو آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان نے کہا قافلوں کی حفاظت کے لیے انصار الاسلام کے ایک ہزار رضاکار تعینات کیے گئے ہیں جو قائدین کی سکیورٹی بھی سرانجام دیں گے،ایک سوال پر مولانا عطا الرحمان نے موقف اپنایا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے متعلق سے کچھ کہنا قبل ازقت ہوگا ہمیں نہیں معلوم کتنے دن وہاں رکنا پڑ جائے،کارکن احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے ساتھ خشک میوہ جات، پانی اور کپڑے ساتھ لائیں، امکان ہے ہمیں کچھ دن وہاں ٹھہرنا پڑ جائے،‘مولانا عطا الرحمان نے بتایا سپریم کورٹ کے ججوں کے رویے کے خلاف پرامن احتجاج ہو گا، ہم پرتشدد مظاہروں کی حمایت کرتے ہیں نہ ہی ریاستی اداروں پر حملے ہماری سیاست کا حصہ ہے ،دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وفاقی وزیر کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج نہ کر نے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے ہم اعلان کر چکے ہیں ، فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا ، کارکن پر امن ہیں اور احتجاج پر امن ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ،وفاقی وزراءنے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کردی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے، وفاقی حکومت چاہتی ہے پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے، مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ کی درخواست مسترد کردی ، مولانا فضل الرحمن نے کہاہم اعلان کر چکے ہے فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے ہیں، کارکنان پر امن ہے اور پر امن احتجاج ہوگا، سربراہ جے یو آئی نے کہاہمارے کارکنان ایک گملہ یا پودہ بھی نہیں توڑےں گے، ہم پر امن لوگ ہےںآج عوام نکلیں گے اور فیصلہ بھی عوام کی عدالت میں اب ہوگا۔