اسلام آباد (بیورورپورٹ ) وقار چوہان کو ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) تعینات کر دیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان کی ڈی جی نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
واضح رہے پولیس سروس کے گریڈ 20 کے وقار چوہان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
وقار چوہان ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو تعینات


















