اسلام آباد (بیورورپورٹ)سوڈان میں امن کوششیں،پاکستان نے سعودی عرب کی حمایت کردی، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا پاکستان مذاکرات سے پہلے کی سہولت فراہم کرنے کےلئے مملکت سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم اور بھرپور حمایت کرتا ہے۔
سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں کے درمیان جدہ میں ہونےوالی بات چیت قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے،بات چیت کے نتیجے میں تنازع سے متاثرہ افراد کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کی جائے، سوڈان کی صورت حال پر مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے سیاسی حل کےلئے پاکستان اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
سوڈان میں امن کوششیں،پاکستان نے سعودی عرب کی حمایت کردی


















