اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قراردےدیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،عدالت نے توڑ پھوڑ کے معاملے پر سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے۔
ہائیکورٹ نے رجسٹرار کو ایف آئی آر درج کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہا16 مئی تک انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرائیں ۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا ،عدالت پیش ہونے سے پہلے سرکاری اداروں کے حکام نے مشاورت کی، ڈی جی نیب ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد مشاورت میں شریک ہوئے، سرکاری افسروں کی جانب سے مشاورت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیمبر کے عقبی لان میں کی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قراردےدیا


















