اداکار جمال شاہ کی چار سال کے عرصے کے بعد دوبارہ ڈراموں میں واپسی

لاہور (مشرق نیوز) معروف اداکار جمال شاہ نے چار سال کے عرصے کے بعد دوبارہ ڈراموں میں کام کرنا شروع کر دیا ۔ جمال شاہ کی واپسی نجی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے ”تیرے عشق کے نام “ سے ہوئی ہے ۔جمال شاہ نے بتایا کہ میں حادثاتی طور پر اداکار بنا ویسے میں بنیادی طور پر ایک پینٹر ہوں ۔اپنے ماضی کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو کے دور میں محکمہ پولیس میں بھرتیاں آئیں تو میں نے اپنے والد سے وہاں نوکری کیلئے مشورہ کیا تو میرے والد جو خود ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر تھے انہوں نے صاف منع کردیا کہ کچھ بھی کرلو لیکن پولیس میں کبھی مت جانا۔شوبز انڈسٹری میں واپسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں جمال شاہ نے کہا کہ چار سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ ایک ٹی وی ڈرامے ”تیرے عشق کے نام “میں کام کرنے کی حامی بھری ہے جو نجی ٹی وی سے آن ایئر ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 35 اسکرپٹس مسترد کرنے کے بعد مجھے اس ڈرامے کا اسکرپٹ بہت اچھا لگا جو میرے مزاج اور میری پسند کے عین مطابق ہے۔