کراچی(بیورورپورٹ)سیاسی غیر یقینی،سٹاک مارکیٹ کریش،اربوں کانقصان،ڈالر،سونا مہنگا،تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کیا گیا،انڈیکس 41373.81 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا،بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب سے زائد نقصان برداشت کرنا پڑا،معاشی ماہرین نے کہا پنجاب میں عام انتخابات کے باعث غیر یقینی سیاسی صورتحال اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے باعث سرمایہ کارتذبذب کا شکار رہے،صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں کے دوران بدترین مندی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔
ادھرڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر284.85پر جاپہنچا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2روپے مہنگا ہوا،دریں اثنا ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
















